پیپلز پارٹی نے حکومت کو کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

Date:

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے ہونے والی اپنی ملاقات کی تفصیلات بھی اجلاس کو بتائیں، جبکہ صدر آصف زرداری نے نواب شاہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہونے والی گفتگو پر شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں پاک افغان کشیدگی سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے تمام چیلنجز کو بخوبی سمجھتی ہے۔شیری رحمان نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی بل معاف کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، یہ بلاول بھٹو زرداری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، امداد تقسیم کی اور وفاقی حکومت کو ریلیف کے اقدامات پر سراہا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت میں کمی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

بلاول بھٹو نے پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا

شیری رحمان کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے حکومت سے کوئی مراعات نہیں مانگیں، بلکہ صرف وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے حکومت کو ان وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے اور طے پایا کہ آئندہ ماہ دوبارہ اجلاس بلا کر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ گندم اور گنے کی فصلوں سے متعلق حکومتی وعدے بھی ادھورے ہیں۔ اجلاس میں بجلی بحران اور زرعی اصلاحات پر بھی بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے مطالبات پر قائم ہے اور ایک ماہ بعد دوبارہ ملاقات میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...

چین میں بڑا فوجی کریک ڈاؤن، 9 اعلیٰ افسران پارٹی اور فوج سے برطرف

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تاریخ کے...

گلگت بلتستان فرقوں کی سرزمین یا انسانیت کا امتحان

تحریر: علی رحمت گلگت بلتستان کی فضا ایک خوبصورت مگر...