چین میں بڑا فوجی کریک ڈاؤن، 9 اعلیٰ افسران پارٹی اور فوج سے برطرف

Date:

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے فوجی کریک ڈاؤنز میں سے ایک کے دوران 9 اعلیٰ ترین فوجی افسران کو پارٹی اور فوج دونوں سے برطرف کر دیا ہے۔

چینی وزارتِ دفاع کے مطابق، ان افسران پر سنگین مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، جن میں سے بیشتر تھری اسٹار جرنیل اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ کارروائی اگرچہ انسدادِ بدعنوانی مہم کا حصہ قرار دی گئی ہے، تاہم اسے سیاسی صفائی (Political Purge) بھی سمجھا جا رہا ہے، جو پارٹی کے آئندہ اہم اجلاس (Plenum) سے قبل کی گئی۔
اجلاس میں چین کی معاشی ترقی کے نئے منصوبے پر بحث اور کمیٹی کے نئے اراکین کی منظوری دی جائے گی۔

ہر مشکل وقت میں پاکستان نے افغانستان کی مدد کی، اب وہاں سے حملے ہورہےہیں،شہباز شریف

برطرف کیے گئے افسران میں نمایاں نام ہی ویڈونگ کا ہے، جو صدر شی جن پنگ کے بعد فوج کے دوسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے اور پولیٹ بیورو کے رکن بھی تھے۔ وہ مارچ سے عوامی طور پر منظرِ عام پر نہیں آئے تھے، جس سے ان کے خلاف تحقیقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق، ان افسران نے پارٹی کے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور ایسے مالی جرائم کے مرتکب ہوئے جو “انتہائی سنگین نوعیت” کے حامل تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی چین کی فوجی قیادت میں دہائیوں بعد سب سے بڑی تطہیر ہے، جس کے گہرے سیاسی اثرات متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل...

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...

گلگت بلتستان فرقوں کی سرزمین یا انسانیت کا امتحان

تحریر: علی رحمت گلگت بلتستان کی فضا ایک خوبصورت مگر...