دوحہ مذاکرات مکمل،پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

Date:

دوحہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔


مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی، جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں فریقین نے نہ صرف فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے مستقل طریقۂ کار وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ دنوں میں فالو اَپ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے پائیدار تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کی بنیاد بنے گا۔

ذرائع کے مطابق، یہ مذاکرات تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہے، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اور عسکری حکام نے شرکت ک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی...

صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب...

حکومت نے عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی...