پاکستان کا بڑا تجارتی قدم،افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

Date:

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔ وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی پالیسی میں تجارتی شرائط کو نرم کر دیا گیا ہے۔ اب برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور درآمد و برآمد بیک وقت کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ لین دین کا دورانیہ 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مخصوص اشیاء کی فہرست ختم کر دی گئی ہے اور اب بارٹر ٹریڈ کو عام ایکسپورٹ و امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد بارٹر ٹریڈ کو زیادہ عملی، لچکدار اور کاروبار دوست بنانا ہے۔ پاکستان نے جون 2023 میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم نافذ کیا تھا، تاہم اس پر عمل درآمد کے دوران متعدد مشکلات سامنے آئی تھیں۔

بزنس گروپس اور اسٹیک ہولڈرز نے نشاندہی کی تھی کہ منظور شدہ و غیر منظور شدہ مصنوعات کی فہرست، برآمد سے قبل درآمد کی شرط، اور صرف محدود اشیاء کی اجازت جیسے عوامل نے تجارت کو سست کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، بیرونِ ملک پاکستانی مشنز سے معاہدوں کی تصدیق کی شرط کو بھی مشکل اور وقت طلب قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح کسٹمز کلیئرنس کے بعد 90 دن میں کھاتوں کی تصفیے کی پابندی نے بھی تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔

ان چیلنجز کے حل کے لیے وزارتِ تجارت نے اسٹیٹ بینک، وزارتِ خارجہ، ایف بی آر، پاکستان سنگل ونڈو اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد یہ ترامیم متعارف کرائیں۔

ماہرین کے مطابق، نیا فریم ورک علاقائی تجارت میں تیزی لائے گا، خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جہاں کرنسی یا بینکنگ مسائل بارٹر سسٹم کو ایک مؤثر متبادل بناتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئ, 24 گھنٹے میں 200 روپے فی کلو اضافہ، شہری پریشان

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی...

جنوبی وزیرستان می سکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان خودکش بمبار گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان...

چین کا امریکہ پر بڑا الزام،نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کا دعویٰ

 چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیشنل...

عوام پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے...