پنجاب حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا قدم,لاہور سے شیخوپورہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

Date:

 حکومتِ پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

 یہ بس سروس پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلائی جا رہی ہے جو ہفتہ اور اتوار کے روز لاہور سے شیخوپورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پہلے سیاحتی ٹور میں زائرین نے پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر کی، جہاں سیاحوں نے بوٹنگ اور سائیکلنگ سے بھی لطف اٹھایا۔ اس موقع پر ہیر خوانی کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس نے مقامی ثقافت کو نئی زندگی بخشی۔

شہریوں نے اس اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو روزہ سیاحتی پیکیج نے نہ صرف تاریخی ورثے کو اجاگر کیا بلکہ شہریوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ "شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے”، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر کے مطابق "مقامی معیشت کو مضبوط بنانا اور تاریخی ورثے کی ترویج ہمارا بنیادی مقصد ہے۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی...

صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب...

حکومت نے عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی...