پولیس ذرائع کے مطابق وہ واقعے کے وقت سرینا ہوٹل کے قریب موجود تھے جب انہیں ایک فون کال موصول ہوئی۔ فون سنتے ہی انہوں نے اپنے آپریٹر سے مبینہ طور پر پستول لیا اور خود پر فائر کردیا۔ ان کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
ذرائع کے مطابق پولیس نے عدیل اکبر کے موبائل فون کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ انہیں آخری کال کس کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔
واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ یہ اقدام ذاتی وجوہات کا نتیجہ تھا یا کسی دباؤ یا دھمکی سے متعلق ہے۔


