امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کر دیا

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو صدارتی معافی دے دی ہے، جنہوں نے منی لانڈرنگ میں معاونت کے الزامات تسلیم کیے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ژاؤ کو معاف کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے خلاف اپنی کارروائیوں کے دوران ژاؤ کو مقدمے میں گھسیٹا تھا۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو انڈسٹری کو سزا دینے کی خواہش میں ژاؤ کے خلاف مقدمہ چلایا، حالانکہ ان پر نہ تو کسی دھوکہ دہی کا الزام تھا اور نہ ہی کسی متاثرہ فریق کی جانب سے کوئی شکایت۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اپنی معافی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھامیں صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے انصاف اور جدت کے امریکی عزم کو برقرار رکھا۔ ہم امریکہ کو کرپٹو کی عالمی راجدھانی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے لیے معاشی میدان سے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

سی این بی سی کے مطابق، نومبر 2023 میں ژاؤ نے امریکی عدالت میں بینک سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے بائنانس کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے بعد کمپنی نے امریکی محکمۂ انصاف کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کیا۔ ژاؤ پر الزام تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ روکنے کے مؤثر اقدامات نہ کیے اور امریکی معاشی پابندیوں کی خلاف ورزی کرکے غیر قانونی منافع حاصل کیا۔

انہیں اپریل 2024 میں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، حالانکہ وفاقی استغاثہ نے تین سال قید کی سفارش کی تھی۔

صدر ٹرمپ کی ترجمان نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اقدام امریکہ کی ٹیکنالوجی اور اختراعات کے میدان میں عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا چکا ہے، مگر اب کرپٹو کے خلاف جنگ ختم ہو چکی ہے۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...