ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، عراقچی کا گروسی کو پیغام۔

Date:

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی دباؤ اور دھمکی آمیز بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عباس عراقچی نے گروسی کے حالیہ انٹرویو کے ردعمل میں یہ بیان دیا، جس میں گروسی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر ایک اہم ترین چیلنج قرار دیا تھا۔

ایران۔اسرائیل 12روزہ جنگ میں جرمنی کاکیاکردارتھا،سنسنی خیز انکشافات

عباس عراقچی نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گروسی کا بیان تشویش کے اظہار کے طور پر دیا گیا تھا یا کسی دھمکی کے انداز میں، مگر ایسے لوگ جو اس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے اقدامات ناکام رہے ہیں اور اب بھی ناکامی ہی ان کا مقدر بنے گی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور کسی بھی طرح کا سیاسی دباؤ یا دھمکی آمیز حربہ ایران کے موقف یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...