فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر کا سرکاری دورہ، مصری عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Date:

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان و مصر کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مصری افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جامعۃ الازہر کا بھی دورہ کیا اور شیخ احمد الطیب (شیخ الازہر) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہا پسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے ڈیزائن میں مکمل تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے اپنے دورے کے دوران ٹومب آف دی اَن نون سولجرز کی یادگار اور سابق مصری صدر انور سادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...