آزاد کشمیر،پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

Date:

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر ہی حکومت بنانے کے لیے درکار نمبر پورے کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزراء فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اسی طرح وزیر تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسر سلطان، سردار محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

عوام پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا اعلان

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے، جبکہ آئین ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے اراکین کی تعداد 17 تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پاس اس وقت 9 نشستیں، تحریک انصاف کے پاس 4 نشستیں، جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پاس ایک ایک نشست ہے۔

ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے 20 اراکین اسمبلی پہلے ہی حکومت سازی کے عمل میں متحرک ہیں، جن کی حمایت حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے اکثریت کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیشرفت آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جس سے مرکز اور آزاد کشمیر کے تعلقات پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے...

ایران، اداره برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری،صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ رفعت آرا بیگم انتقال کر گئیں

سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ طویل علالت...