عوام پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا اعلان

Date:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایک بڑا جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ اس جرگے میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوان شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیامِ امن اور عوام کے مستقبل کے فیصلے صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ جرگے کا مقصد خیبر پختونخوا کے عوام کے مفاد میں اجتماعی لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیئرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر فیصلے میں عوامی رائے اور شمولیت کو ترجیح دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ...

کراچی اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...

امریکا اور ایران مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے...