ٹرمپ نےایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ چھیڑ دیا،مودی کے زخم پھر تازہ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے، جہاں وہ صدر لی جائے میونگ سے ملاقات اور تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ جنوبی کوریا روانگی سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر کے مودی کے زخم پھر تازہ کردئیے،،بولے بھارت اور پاکستان آپس میں الجھ گئے تھے،

انھوں نے کہا کہ بھارت کے 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوئی تو سب متاثر ہوں گے، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے، 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا، میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں

انھوں نے کہا کہ میں نے ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا، امریکا اور جاپان کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم ہیں، امریکی میزائل جاپان کے ایف 35 جنگی طیاروں میں استعمال ہوں گے

بعد ازاں ٹرمپ کی ٹوکیو سے جنوبی کوریا کیلئے روانہ ہوئے ان کی جنوبی کوریا آمد شمالی کوریا کی جانب سے ایک ایٹمی صلاحیت والے کروز میزائل کے تجربے کے چند گھنٹے بعد ہوئی، تاہم امریکی صدر نے اس تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ چین سے ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے۔ ٹرمپ کے بقول چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، اور میرا خیال ہے کہ اس ملاقات سے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

ایران، اداره برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری،صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا

ٹرمپ کل چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جس کے باعث عالمی منڈیوں میں پہلے ہی مثبت ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر بیجنگ فینٹانائل کیمیائی اجزا کی برآمدات میں کمی پر رضامند ہو جائے تو واشنگٹن چینی مصنوعات پر عائد محصولات میں کمی پر غور کر سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں فوجی بینڈ نے ان کے پسندیدہ گیت بجایا، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گیونگجو روانہ ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان جولائی میں طے پانے والے 350 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری معاہدے پر تاحال اختلافات برقرار ہیں۔

واشنگٹن چاہتا ہے کہ سیول اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے، جبکہ کوریا امریکی امیگریشن قوانین میں نرمی کا خواہاں ہے تاکہ اپنی فیکٹریوں کے لیے افرادی قوت بڑھا سکے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے تائیوان کے مسئلے پر بات کریں گے یا نہیں، اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، جبکہ تائیوان کے وزیرِ خارجہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ امریکا جزیرے کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

امریکی صدر اس سے قبل ملائیشیا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور جاپان کا دورہ مکمل کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے نئے تجارتی معاہدوں اور علاقائی امن منصوبوں کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز...

سکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے7کارندے ہلاک، کیپٹن سمیت6جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے مطابق 29 اکتوبر کو خفیہ معلومات...

بڑا انکشاف،پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ...

حلف کا پاسدار رہوں گا،عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،وزیر اعظم اے جے کےچوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت...