خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،

Date:

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا، اپنی ہی کھوئی سیٹ کو دوبارہ حاصل کرلیا، حکومتی صفوں میں جشن، اپوزیشن سکتے میں آگئی

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست شبلی فراز کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوگئی تھی جس پرہونے والےضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار خرم ذیشان نےمیدان مار لیا۔

 غیر حتمی نتائج کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کر کےمخالف تاج محمد آفریدی کو بڑی شکست دی، جنہیں صرف 45 ووٹ مل سکے۔

انتخابی معرکے میں صوبائی اسمبلی کےکل 137 اراکین اسمبلی نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کا عمل مجموعی طورپر پُرامن رہا، مگر فضا میں سیاسی جوش اور گہما گہمی عروج پر تھی۔

 جیسے ہی نتائج سامنے آئے، حکومتی بنچوں پر نعرۂ فتح بلند ہوا، کارکنوں نے خرم ذیشان کو گھیر لیا، پھولوں کے ہار پہنائے، اور مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

یہ نشست سابق سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جنہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت: دریائے گنگا میں کشتی پر افطار، 14 نوجوان گرفتار اور مقدمہ درج

بھارت کے شہر وارانسی میں دریائے گنگا میں کشتی...

ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے پر زور، خطے سے انخلا فی الحال ممکن نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

چاند نظر آتے ہی فوری اعلان کی استدعا، شہری عدالت سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند سے متعلق...

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ڈراز جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں مدِمقابل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا باضابطہ اعلان...