چاند نظر آتے ہی فوری اعلان کی استدعا، شہری عدالت سے رجوع

Date:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند سے متعلق ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے اعلان میں تاخیر عوام کے لیے مختلف مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو پابند بنایا جائے کہ چاند کا اعلان فوری طور پر کیا جائے، کیونکہ تاخیر کی صورت میں لوگ غیر یقینی کیفیت کا شکار رہتے ہیں اور بعض اوقات تراویح بھی ادا کر لیتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رات گئے چاند کے اعلان کے باعث مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، جس سے انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے، لہٰذا عدالت متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرے کہ وہ پیشگی اقدامات کریں اور عید شاپنگ سے متعلق دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

عدالت نے اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کل سماعت مقرر کر دی ہے، جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری عبد اللہ شفیق کی درخواست پر کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں عید الفطر کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...