پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات

Date:

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کے استنبول مذاکرات سے متعلق بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان طالبان کے ترجمان نے مذاکرات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جبکہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری اور حوالگی کا واضح مطالبہ کیا تھا۔ افغان فریق کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور بیانات کو مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔

پاکستان نے مزید کہا کہ اگر افغانستان واقعی سنجیدہ ہے تو دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی داخلی راستوں کے ذریعے ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

بیان کے اختتام میں پاکستان نے افغان فریق کے متضاد دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ اور اصولی کوششیں جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے،اس کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

اسرائیلی فضائیہ نے زیریں گلیلی میں واقع اسکائی ڈیو نگرانی کے غبارے کو بند کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے...

دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایران کی طرف میلی نظر ڈال سکیں،جنرل احمد وحیدی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...