پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات

Date:

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کے استنبول مذاکرات سے متعلق بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان طالبان کے ترجمان نے مذاکرات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جبکہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری اور حوالگی کا واضح مطالبہ کیا تھا۔ افغان فریق کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور بیانات کو مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔

پاکستان نے مزید کہا کہ اگر افغانستان واقعی سنجیدہ ہے تو دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی داخلی راستوں کے ذریعے ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

بیان کے اختتام میں پاکستان نے افغان فریق کے متضاد دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ اور اصولی کوششیں جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...