پنجاب بھر کےسرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

Date:

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھل سکیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ لاہور اور اس کے گردونواح میں شدید اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو 1 سے 5 لاکھ روپے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کیونکہ 19 سے 30 اکتوبر کے دوران لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 400 تک پہنچ گیا تھا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک حد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے،اس کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

اسرائیلی فضائیہ نے زیریں گلیلی میں واقع اسکائی ڈیو نگرانی کے غبارے کو بند کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے...

دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایران کی طرف میلی نظر ڈال سکیں،جنرل احمد وحیدی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...