سی ٹی ڈی سندھ کی کراچی مچھر کالونی میں کاروائی انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

Date:

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ کارروائی مچھر کالونی کے علاقے میں کی گئی جہاں ملزمان خفیہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم سندھو دیش ریولوشنری آرمی سے ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت سرمد علی رضا ولد زلفقار میرانی اور غنی اللہ عرف امان چانڈیو ولد امان اللہ چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم امان اللہ ایس آر اے میں نوجوانوں خصوصاً طلبہ کو بھرتی کر کے دہشت گردی کی ترغیب دیتا تھا۔ دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے دہشت گردی کی کارروائی کے لیے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد پہلے ہی حاصل کر رکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں، جب کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز،دہشت گردوں کے نیٹ ورک تیزی سے ٹوٹنے لگے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث...

پاکستان،جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں کرکٹ شائقین نے تاریخ رقم کردی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...

طالبان دراصل بیرونی عناصر کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر دفاع

افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی...