وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف

Date:

وزیراعظم شہبازشریف اپنے پیغام میں کہا یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی،گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے حب الوطنی کامظاہرہ کرکے الحاق پاکستان کیا،یہ دن اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

گلگت بلتستان کا آج 78 یوم آزادی منایاگیا،گلگت کےعوام نےآج ہی کےدن 1947 کو ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی تھی،72 ہزار مربع کلومیٹرپرمحیط گلگت بلتستان نےیکم نومبر1947کو اُس وقت آزادی حاصل کی جب27 اکتوبر کومہاراجہ کشمیر نےبھارتی افواج کوکشمیر میں اتارا،31 اکتوبر 1947 کی رات گلگت اسکاؤٹس نے صوبیدار میجر راجہ بابرخان کی سربراہی میں گلگت میں مہاراجہ کشمیر کےتعینات گورنر بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو حراست میں لیا اور یکم نومبرکوگلگت کو مہاراجہ کشمیر اور بھارتی تسلط سے آزاد کرایا۔

گلگت اسکاؤٹس اورمقامی لوگوں کی جدوجہد سےگلگت بلتستان کووفاق پاکستان کےانتظامی کنٹرول میں دےدیا گیا،جو آج تک وفاق کےزیرانتظام پاکستان کا ایک اہم انتظامی یونٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سی ٹی ڈی سندھ کی کراچی مچھر کالونی میں کاروائی انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی...

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز،دہشت گردوں کے نیٹ ورک تیزی سے ٹوٹنے لگے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث...

پاکستان،جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں کرکٹ شائقین نے تاریخ رقم کردی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...