گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنے سےازلی دشمن بھارت کی سازشیں خاک میں مل جائیں گی،وزیر اعلیٰ گلبر خان

Date:

جشنِ آزادیِ گلگت بلتستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری، گورنر سید مہدی شاہ، کمانڈر ٹین کور عامر احسن نواز، صوبائی وزراء، فورس کمانڈر ایف سی این اے، عسکری و سول افسران اور دیگر معزز مہمانوں کا آمد پر خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر انہیں شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ وہ جشنِ آزادی کے موقع پر تمام حاضرین اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے صدرِ مملکت کا بے پناہ مصروفیات کے باوجود اس اہم موقع پر شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کا عوامی جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

ان کے بقول گلگت بلتستان کے غیور عوام نے دفاعی اور جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ’’72 ہزار مربع میل‘‘ کے علاقے کو خود اپنی کوششوں سے آزادی دلائی اور کلمے کی بنیاد پر بلا مشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، اسی لیے یہ خطہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین کہلاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سپوتوں نے سرحدوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اسی طرح تعلیم، تحقیق اور دیگر شعبوں میں بھی ملک کا نام روشن کیا گیا ہے۔

انہوں نے علاقے کی دفاعی اہمیت کے ساتھ ساتھ سیاحت اور معدنیات سمیت قدرتی وسائل کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ باوجود قدرتی دولت کے، گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔

حاجی گلبر خان نے صدرِ مملکت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 2009ء میں گلگت بلتستان کو شناخت دی اور گورننس آرڈر کے تحت داخلی خود مختاری کے حوالے سے صوبائی سیٹ اپ دیا، جس پر گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت اور عوام شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ مسئلۂ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنے سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور بھارت کی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ناکام نہ ہونے دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سلام پیش کیا اور پاک افواج کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت ادا کیا

جنہوں نے سرحدوں کے دفاع اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانیں قربان کیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے لوگ وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے صدرِ مملکت اور دیگر مہمانوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے حوصلے بلند کئے اور ان کی خوشیوں میں اضافہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سی ٹی ڈی سندھ کی کراچی مچھر کالونی میں کاروائی انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی...

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز،دہشت گردوں کے نیٹ ورک تیزی سے ٹوٹنے لگے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث...

پاکستان،جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں کرکٹ شائقین نے تاریخ رقم کردی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...