چینی سائنسدانوں نے بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

Date:

چینی سائنسدانوں نے بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ماہرین نے ایک ایسی جدید لیتھیئم بیٹری تیار کی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ اور مؤثر انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ پیشرفت مستقبل میں توانائی کے استعمال اور ذخیرہ کرنے کے طریقوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، اس نئی بیٹری میں ایک انوکھا کیمیائی فارمولا استعمال کیا گیا ہے جسے ڈیپ یوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس کہا جاتا ہے۔ یہ فارمولا فلورینیٹڈ امائیڈز پر مبنی ہے، جو بیٹری کی برقی استحکام، حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت، اور مجموعی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر لیو نے بتایا کہ یہ نیا الیکٹرولائٹ بیٹری کے اندرونی انٹرفیس کو زیادہ مضبوط، محفوظ اور دیرپا بناتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ بیٹری 2500 سے زائد چارج سائیکلز کے بعد بھی اپنی 80 فیصد کارکردگی برقرار رکھتی ہے، جبکہ 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے بلند درجہ حرارت پر بھی 300 سائیکلز تک مؤثر انداز میں کام کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی الیکٹرک گاڑیوں، توانائی کے ذخیرہ کرنے والے نظاموں اور گرڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک بڑی پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق، باریک سطح پر کیا گیا مالیکیولر ڈیزائن بیٹری کی کئی بنیادی خامیوں کو ایک ساتھ حل کرتا ہے، جو مستقبل میں زیادہ پائیدار اور طویل عمر والی بیٹریوں کی بنیاد فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے امریکی مذاکرات میں یورینیم افزودگی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

امریکا،ایران جوہری مذاکرات کے دوران ایران نے یورینیم افزودگی...

چیک باؤنس کیس: بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل میں خود کو سرنڈر کر دیا

بالی وڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو...

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار...

سعودی عرب کا اونٹوں کے لیے عالمی سطح پر ’کیمل پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کی شناخت...