دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایران کی طرف میلی نظر ڈال سکیں،جنرل احمد وحیدی

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایرانی سرزمین کی طرف میلی نظر ڈال سکیں۔

بندرعباس میں بحری زون کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کی آبی سرحدوں پر آج جو مکمل امن قائم ہے، وہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری جوانوں کی شب و روز قربانیوں اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔

جنرل وحیدی کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی جوانوں کے عزم و حوصلے سے خوفزدہ ہیں اور اس سرزمین کی جانب بری نظر ڈالنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ دشمنوں کے مذموم عزائم کو بھی ناکام بنا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ دشمن ایران کی دفاعی اور ایمانی قوت کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی اہم مشاورتی نشست اسلام آباد میں منعقد

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی...

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے،اس کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

اسرائیلی فضائیہ نے زیریں گلیلی میں واقع اسکائی ڈیو نگرانی کے غبارے کو بند کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے...