آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی کے معاملے پر اہم پیشرفت،بیرسٹر گروپ بھی چوہدری یسین کو ووٹ دینے پر آمادہ

Date:

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ بھی چوہدری یسین کو ووٹ دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر چوہدری یسین کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا تو بیرسٹر گروپ ان کا ساتھ دے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما نے بیرسٹر گروپ سے رابطہ کیا ہے جس میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ نے کہا ہے کہ ووٹ ضرور دیں گے لیکن تمام معاملات ٹیبل پر طے کیے جائیں گے۔ طے پایا ہے کہ چوہدری یسین حلقہ جاتی امور میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی معاملات میں دونوں گروپس ایک دوسرے کے لیے رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ کو ایک اہم وزارت ملنے کا بھی امکان ہے۔پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باوجود مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت جلد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایران کی مکمل حمایت کا اعلان

روسی صدر نے ایرانی قیادت کو نوروز کی مبارکباد...

امریکا اور اسرائیل کا ایران کی اہم جوہری تنصیب نطنز جوہری تنصیب پر حملہ

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور...

امریکا نے عارضی طور پر ایران کے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ امریکا کا...

ایران کا بحر ہند میں امریکی و برطانوی مشترکہ فوجی اڈےڈیگو گارشیا پر میزائل حملہ

ایران نے بحر ہند میں امریکا اور برطانیہ کے...