ہنگو میں دہشت گردی،پولیس قافلے پر بم حملہ ، ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

Date:

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس افسران کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اُس وقت ہوا جب ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین امن کمیٹی کے اجلاس سے واپس آ رہے تھے۔

دھماکے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین، سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد زخمی ہوئے۔

حملے کے فوراً بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد خان کے مطابق پولیس قافلے کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related