ہنگو میں دہشت گردی،پولیس قافلے پر بم حملہ ، ایس ایچ او سمیت 3 زخمی

Date:

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس افسران کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ اُس وقت ہوا جب ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین امن کمیٹی کے اجلاس سے واپس آ رہے تھے۔

دھماکے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین، سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد زخمی ہوئے۔

حملے کے فوراً بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد خان کے مطابق پولیس قافلے کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند

ایران کی نم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق...

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا، اسرائیلی میڈیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

اسرائیلی حملوں نے ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطرے میں ڈال دیا، تہران کا سخت ردعمل

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کے...

ایران نے پانچ روز میں تیل برآمدات سے 1.44 ارب ڈالر حاصل کر لیے

ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران خام تیل...