سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہینگے ، خواجہ آصف

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا اور افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے اور قومی سلامتی کے حوالے سے مؤقف بالکل واضح ہے۔

طالبان دراصل بیرونی عناصر کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان کی غیر نمائندہ حکومت اندرونی دھڑے بندی اور بدامنی کا شکار ہے جہاں خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر کیا جا رہا ہے جبکہ اظہارِ رائے، تعلیم اور نمائندگی کے حقوق بھی سلب کیے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق طالبان حکومت چار برس گزرنے کے باوجود عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکام اپنی اندرونی ناکامیوں اور بدامنی کو چھپانے کے لیے محض بیانیہ سازی اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ طالبان بیرونی عناصر کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر مبنی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے،اس کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

اسرائیلی فضائیہ نے زیریں گلیلی میں واقع اسکائی ڈیو نگرانی کے غبارے کو بند کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے...

دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایران کی طرف میلی نظر ڈال سکیں،جنرل احمد وحیدی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...