ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں کسی تخریبی کارروائی یا اندرونی سازش کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔
ترجمان کے مطابق،یہ حملہ ایک دور سے داغے گئے میزائل کے ذریعے کیا گیا، جو کھڑکی سے اندر داخل ہوا اور براہِ راست اسماعیل ہنیہ کو لگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت اسماعیل ہنیہ فون پر گفتگو کر رہے تھے، اور میزائل اسی سمت سے داغا گیا جہاں سے وہ بات کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


