پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈوکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، ڈاکٹر شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


