ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے اپنے ایکس بیان میں کہا ہے کہ اگر متعدد پیشیوں کے باوجود جج صاحب ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں تو وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ باقاعدہ حاضری دینے کے باوجود بار بار وارنٹ جاری کرنا جج صاحب کی اہلیت پر سوال کھڑا کرتا ہے۔ ایمان مزاری کے مطابق حاضری کے وارنٹ سزا کے طور پر یا جج کی ذاتی تسکین کے لیے جاری نہیں کیے جا سکتے، مگر یہاں قانون پر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ دن میں کئی بار مختلف ٹرائلز میں پیش ہونا پڑتا ہے، جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ سزا سے پہلے ہی ہمیں اپنے کام سے روکا جائے۔


