حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے اعلیٰ عدلیہ کی ازسرنو تشکیل اور وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
ہیں۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے قائم کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، وفاقی آئینی عدالت کے لیے 7 ججز کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔جسٹس امین الدین خان، جو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، انہیں چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی ارکان میں سپریم کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بریچ کے نام زیرغور ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کی ابتدائی تعداد صدارتی حکم کے ذریعے طے کی جائے گی، جبکہ آئندہ ججوں کی تعداد میں اضافہ پارلیمان کی منظوری سے قانون سازی کے ذریعے کیا جا سکے گا۔


