پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

Date:

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔پیر کے روز ان کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبریں سامنے آئیں، تاہم ان کے اہلِ خانہ نے اس کی تردید کی تھی۔ رات گئے ان کے انتقال کی تصدیق ہو گئی۔

عرفان صدیقی طویل عرصے تک نواز شریف کے قریبی مشیر اور بااعتماد ساتھی رہے۔انہوں نے 1997 میں مسلم لیگ ن سے وابستگی اختیار کی، جب وہ اس وقت کے صدر رفیق تارڑ کے تقریر نویس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل وہ مختلف اخبارات میں کالم نگاری کے ساتھ ساتھ سرسید کالج میں بطور لیکچرر تعلیمی خدمات بھی سرانجام دیتے رہے۔ بعد ازاں وہ نواز شریف کی تقاریر لکھنے کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

عرفان صدیقی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا، جہاں وہ قائدِ ایوان کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...