افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

Date:

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے جی الیون کچہری میں ہونے والےخودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا دھماکا اور وانا کے تعلیمی ادارے پر حملہ نہایت افسوسناک واقعات ہیں، جن کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے، جب کہ دو روز قبل وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ مکمل طور پر ناکام بنایا اور چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا حملے میں ملوث دہشتگرد افغانستان سے رابطے میں تھے، جبکہ وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملوں سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور یہ ٹھوس ثبوت بین الاقوامی فورمز پر پیش کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال...

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...