بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر سہیل آفریدی فیکٹری ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جو اب تک جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اپنے قائد سے ملاقات کے لیے جیل کے قریب پہنچے، تاہم پولیس نے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔ سہیل آفریدی نے مارچ کرتے ہوئے فیکٹری ناکہ تک پہنچا اور دھرنا دیا۔
موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں، جو عمران خان کے حق میں نعرے لگا کر یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دھرنے کے دوران کارکنان نے باجماعت نماز ادا کی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، عمران خان کی صحت اور ناحق قید سے رہائی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


