ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی آپریشن، 22 خوارج ہلاک

Date:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے عناصر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں باقی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم عزمِ استحکام کے تحت جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران: آبنائے ہرمز پر خودمختاری سے متعلق قانون سازی کی منظوری کا امکان

ایک ایرانی قانون ساز نے کہا ہے کہ ملک...

نیٹو ممالک کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی نقل و حرکت کا عندیہ

بین الاقوامی سیکیورٹی فورم شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران...