ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی آپریشن، 22 خوارج ہلاک

Date:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے عناصر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں باقی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم عزمِ استحکام کے تحت جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چینی کمپنی نے نیا ہائپر سونک میزائل YKJ-1000 متعارف کروا دیا

بیجنگ: چینی نجی خلائی کمپنی Lingkong Tianxing Technology نے...

ہیما مالنی نے ابھیشیک بچن کو داماد بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی، ایشا دیول کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی سینئر...