وزیراعظم نے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی

Date:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے سات جیٹ مار گرائے تھے۔

کچھ روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا تھا کہ آپریشن ’’بنیانِ مرصوص‘‘ میں پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح شکست سے دوچار کیا اور 10 مئی کو دشمن کے دفاعی نظام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

 انھوں نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معرکے میں اہم قائدانہ کردار ادا کیا، جس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کو نمایاں کیا۔

یہ تعیناتیاں اور توسیع مسلح افواج میں قیادت کے استحکام اور قومی دفاع کی مضبوطی کے لیے اہم قدم سمجھی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سپریم لیڈر پر حلہ پوری ایرانی قوم پر حلہ تصور ہوگا،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ...

ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم...

ملک میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے ذمہ داری ٹرمپ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے...