ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت سیکیورٹی کانفرنس،کراچی میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

Date:

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت ہیڈ کوارٹرز رینجرز میں ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

شرکاء نے کراچی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن مؤثر انداز میں جاری رہیں گے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائے گی۔حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے ساتھ ساتھ IBOs میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اسی دوران بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے کی ترسیل اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں غیرتصدیق شدہ بھتہ خوری کی رپورٹس کے سدباب اور عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاں مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان رینجرز سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، شرپسند عناصر یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز اہلکار یا رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔مشکوک افراد یا واقعات کی اطلاع رینجرز واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر بھی دی جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی...

وزیراعظم نے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر...

وزیراعظم نےفیلڈ مارشل کی بطور سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

 وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...