راجستھان میں مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک سپاہی ہلاک

Date:

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں فوجی ٹینک ڈوبنے کے واقعے میں ایک بھارتی سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح معمول کی فوجی مشق کے دوران اس وقت پیش آیا جب بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک ٹینک درمیان میں پھنس کر پانی میں ڈوبنے لگا۔

ٹینک میں موجود دو فوجیوں میں سے ایک کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ دوسرا فوجی ٹینک کے اندر پھنس جانے کے باعث جان نہ بچا سکا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے سپاہی کی لاش کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد نہر سے نکالی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Gold کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

Karachi میں ملک بھر میں Gold کی قیمت میں...

Karachi اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Karachi اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...

United States اور Iran مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

Iran اور United States کے درمیان مذاکرات کے حوالے...