صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

Date:

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر پانچ سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی سٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی ہے

اسی طرح صدرِ مملکت نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سروس میں دو سال  توسیع کی بھی منظور دے دی ہے، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت کے 19 مارچ 2026 کو مکمل ہونے کے بعد مؤثر ہوگی۔

صدرِ پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپریشن غضب للحق میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 اہلکار ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ...

ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف...