میاں جاوید لطیف کا دعویٰ: فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی

Date:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا دی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا ہی سے سہولت کاری کی نشاندہی کرتے آ رہے ہیں اور اب دیگر حلقے بھی اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق وزیر دفاع نے بھی یہ بات تسلیم کی ہے کہ اداروں کے اندر بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا دی جا چکی ہے۔ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی بھی اس وقت اپنے مخالفین یا ذاتی طور پر حملہ کرنے والوں کا نام نہیں لیتے جب وہ مشکل میں ہوں یا کٹہرے میں کھڑے ہوں۔

ان کے بقول جب نواز شریف نے چند افراد کے نام لیے تو وہ اقتدار میں تھے، تاہم اس موقع پر پارٹی کے کئی رہنما اور اتحادی سخت پریشانی کا شکار ہو گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ فیض حمید کے قمر جاوید باجوہ، ثاقب نثار اور بندیال سمیت مختلف شخصیات کے ساتھ خاندانی تعلقات تھے اور مسلم لیگ (ن) کے بعض افراد ان سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اس معاملے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے کہ ایک طرف ملاقات کرنے والا غدار قرار پائے اور دوسری طرف سب کچھ درست سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی اقدام سے فائدہ ہو تو اسے درست اور نقصان کی صورت میں قابلِ گرفت قرار دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی...

سڈنی: بونڈی بیچ فائرنگ،ملزمان کی شناخت سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر...

آسٹریلیا:سڈنی میں مسلح افراد کی فائرنگ،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میںدہشت گردی کا واقعہ پیش...