راکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ

Date:

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک تقریب کے دوران مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش کمار نے ایوارڈ دینے کے بہانے ایک مسلمان خاتون کی بے حرمتی کی، جو انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو مسلم ثقافت اور روایات کا علم ہونا چاہیے، کیونکہ اسلام میں خواتین کو نقاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے نقاب کو ہاتھ لگائے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش کمار ایک سینئر سیاستدان ہیں اور ان سے اس قسم کے رویے کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر یہی سلوک ان کے ساتھ کیا جاتا تو انہیں کیسا محسوس ہوتا؟ ایک طرف خواتین کو عزت دینے کی باتیں کی جاتی ہیں اور دوسری طرف ایک خاتون کی تذلیل کی جاتی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار میڈیا کے سامنے اس مسلمان خاتون کو بلا کر اسے بہن قرار دیں اور عوامی سطح پر معافی مانگیں۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ وہ اتر پردیش اور بہار کا احترام کرتی ہیں، تاہم خواتین کے ساتھ ظلم، بے عزتی اور برقعے کی تذلیل کسی بھی حال میں برداشت نہیں کی جا سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں...

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...