ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔


