افغانستان میں دہشت گرد گروہ بے لگام ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کی تائید

Date:

: اقوام متحدہ نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کے دورِ حکومت میں دہشت گرد تنظیمیں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغان طالبان رجیم کی گورننس میں ناکامی، لاقانونیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، ’’قابلِ اعتبار نہیں‘‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش خراسان، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور جماعت انصاراللہ سمیت متعدد دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے آزادانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی نے افغانستان کی حدود سے پاکستان کے خلاف کئی حملے کیے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کی مرکزی قیادت کے احکامات ملک بھر میں نافذ نہیں ہو پا رہے اور مختلف شدت پسند گروہ اتنے بااختیار ہو چکے ہیں کہ وہ خودمختارانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

غیر پشتون شہریوں کے ساتھ سخت رویے، جبر پر مبنی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی صورت حال انتہائی مخدوش قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحدی تجارت کی بندش کے سبب افغانستان کو روزانہ تقریباً دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ملکی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کا اولین مقصد اقتدار کو برقرار رکھنا ہے اور وہ عوامی حمایت کو ترجیح نہیں دیتے، جبکہ عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی خواہش کے باوجود عالمی خدشات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا جا سکا۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے، جس میں بارہا کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

طارق محمود جہانگیری آئندہ ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق محمود جہانگیری کو ڈگری...

صدر مملکت نےطارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام...