بھارتی مداخلت کےخلاف بنگلہ دیشی عوام کا شدید احتجاج،بھارتی سفارتخانے پر حملہ

Date:

بنگلا دیش میں سیاسی کارکن عثمان ہادی کی موت کے بعد بھارتی مداخلت کے الزام پر ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔ عثمان ہادی چند روز قبل ڈھاکا میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ حملے میں ملوث افراد کو بنگلا دیش کے حوالے کیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہادی کو حملے سے قبل بیرون ملک سے فون کالز کے ذریعے دھمکیاں بھی دی جاتی رہی تھیں۔

ہادی کی موت کی خبر سامنے آتے ہی ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ بعض مقامات پر احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ مقامی پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

مظاہرین بھارت کی مبینہ مداخلت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

طلبہ رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کے باعث ویزا سینٹر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے واقعے پر تاحال باضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

بنگلا دیشی رہنماؤں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور دوسروں ملکوں کی جانب سے داخلی معاملات میں مبینہ مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ بعض رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو علاقائی تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی عوام نے احتجاج کے ذریعے علاقائی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے اور حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

طارق محمود جہانگیری آئندہ ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق محمود جہانگیری کو ڈگری...

صدر مملکت نےطارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام...