صدر مملکت نےطارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

Date:

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ اقدام وزیرِاعظم کے مشورے اور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے طارق محمود جہانگیری کو ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ وہ جج کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ صدر پاکستان نے اس فیصلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا اور ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔

حکام کے مطابق اب جسٹس طارق محمود جہانگیری کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کے طور پر کوئی عہدہ نہیں رہے گا اور متعلقہ انتظامات آئندہ کارروائی کے لیے کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related