پاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت میں اہم پیش رفت،این ایل سی نے جدید اسکینر سسٹمز نصب کر دیے

Date:

پاک چین اور پاک ایران سرحدوں پر تجارت کو مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے جدید اسکینر سسٹمز نصب کر دیے۔ یہ سسٹمز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ جبکہ پاک ایران سرحد پر گبد بارڈر ٹرمینل میں فعال کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق جدید اسکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کی اسکیننگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی اور کنٹینرز کے انتظار کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس اسکینرز بارکوڈز کی درست شناخت کے ساتھ تجارتی سامان کی ساخت کا باریک بینی سے تجزیہ کر سکتے ہیں۔ ہر اسکین کا ڈیٹا تجارتی کارروائیوں میں شفافیت کو بڑھانے میں مددگار ہوگا، جبکہ معائنے کے مراحل میں انسانی مداخلت کم ہونے سے قانونی تجارت مزید مؤثر اور تیز ہو جائے گی۔

این ایل سی کے مطابق اہم تجارتی راہداریوں پر یہ اقدامات مجموعی تجارتی کارکردگی بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ چین اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت کے تناظر میں اس پیش رفت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرحدی انفراسٹرکچر کی جدیدیت پاکستان کے علاقائی رابطوں کے استحکام اور عالمی تجارتی معیار سے ہم آہنگی کی جانب اہم قدم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

محمد علی جناح کی آغوش میں

تحریر انصار مدنی پاکستان کے مختلف خطّوں میں بسنے والے...

ملتان ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز، 114 بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن میں جدید، محفوظ اور...

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد (IMCTC)...

افغان طالبان کا نیا فوجداری ضابطہ: قانون نہیں، منظم جبر اور آمریت کی دستاویز

افغانستان پر قابض طالبان رجیم نے ایک نیا فوجداری...