راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مایوں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Date:

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گھر خوشیوں کے رنگ بکھر گئے ہیں، جہاں ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

روایتی مایوں کی دلکش تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جنہوں نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

تقریب میں خاندانی اور ثقافتی روایات نمایاں رہیں اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ محفل مایوں میں محبت، اپنائیت اور خوشی کی فضا قائم رہی جبکہ مداحوں کو استاد راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک نایاب جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔

مایوں کے موقع پر دلہن ماہین خان نے سنہری رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا اور نہایت دلکش نظر آئیں۔ ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی روایتی لباس میں ہمراہ موجود تھے، دونوں کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی تقریب کے دوران نمایاں رہی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، نکاح جمعہ کے روز ہو چکا ہے جبکہ شادی اور رخصتی کی مرکزی تقریبات 26 دسمبر کو منعقد ہوں گی جن میں شوبز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی یہ تقریبات مداحوں میں خصوصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...

پاکستان کی غزہ میں فوج بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں؛ امریکا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ...