شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیمپ پر خوارج کا حملہ،چار دہشت گرد ہلاک

Date:

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ وطن کے 4 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بویا کے علاقے میں خوارج نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ کیمپ کی حفاظتی دیوار توڑنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بارودی گاڑی کی ٹکر سے کیمپ کی بیرونی دیوار منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں قریبی شہری انفراسٹرکچر اور مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گھروں کو بھی متاثر ہونا پڑا۔

واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے نہایت جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار جوانوں نے وطن پر جان قربان کر دی۔ شہداء میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی کی یہ کارروائی افغانستان میں موجود خوارج کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے اور یہ افغان طالبان حکومت کے اس دعوے کی نفی ہے جس میں وہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر موجودگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خوارج کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی سب سے مقدم ہے اور ریاست خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے تعاقب اور خاتمے کا حق رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...

پاکستان کی غزہ میں فوج بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں؛ امریکا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ...