کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا افتتاح

Date:

کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے ایک خصوصی نشست سے خطاب کیا اور پاک فوج اور عوام کے باہمی رشتے کو ناقابلِ شکست قرار دیا۔

اپنے خطاب میں کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ دشمن قوم اور پاک فوج کے مضبوط تعلق سے خائف ہے جبکہ آپریشن بنیان المرصوص نے اس حقیقت کو پھر ثابت کیا کہ پوری قوم اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور نے این سی اے میں قائم "آپریشن بنیان المرصوص ہالز” کا باضابطہ افتتاح کیا اور پاک افواج کے اعزاز میں طلبہ کی تیار کردہ پینٹنگز کی نمائش کا معائنہ کیا۔ نمائش میں شہداء کی قربانیوں اور معرکۂ حق کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی بیلنس آف پاور میں ایک مؤثر طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج عزت و وقار کے ساتھ دنیا میں کھڑا ہے۔

طلبہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دشمن کے ہر قسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related