صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے، جہاں عراقی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد سمیت سینئر حکام نے صدرِ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سیاحت، ثقافت، توانائی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔
صدرِ پاکستان کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔


